گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)بلدیاتی نظام رائج ہونے سے قبل سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گوجرانوالہ کا آئندہ مالی سال کابجٹ تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا تاہم سسٹم تبدیلی کے امکان کے باعث صوبائی حکومت پنجاب نے تمام محکموں کو واضع ہدایت کر دی ہے کہ گوجرانوالہ کے محکمہ جات اپنا اپنا بجٹ تیار کر کے اپنے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کر دیں تاکہ اندازہ لگایا جا سکے کہ کس محکموں کو کتنی فنڈز کی ضرورت ہے ،فنانس دفتر ذرائع نے بتایا کہ ہم لاعمل تیار کر رہے ہیں امید ہے کہ جلد بجٹ پر کام شروع ہو جائیگا دوسرے محکمے اپنا بجٹ تیار کر رہے ہیں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بجٹ کی تیار کر رہی ہے۔