• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسنیپ چیٹ کا صارفین کو روزانہ لاکھوں ڈالرز دینے کا منصوبہ

مقبول ایپ سنیپ چیٹ نے اپنے صارفین پر ڈالروں کی بارش کرنے کا پروگرام بنا لیا، جن صارفین کی ویڈیوز وائرل ہونگی ان کے درمیان روزانہ 10 لاکھ ڈالر کی بڑی رقم تقسیم کی جائے گی۔

امریکا کی میسجنگ ایپ سنیپ چیٹ کو چینی کمپنی ٹک ٹاک سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ اسے مارکیٹ میں سخت جدوجہد کرنا پڑ رہی ہے۔ اسی سلسلے میں اس نے اپنے صارفین کو بڑی لالچ دیتے ہوئے ان میں روزانہ لاکھوں روپے ڈالرز کی رقم بانٹنے کا اعلان کیا ہے۔

اس پروگرام میں حصہ لینے کیلئے بالغ ہونا ضروری ہے، بچے اس میں شریک نہیں ہوسکیں گے جس صارف کی ویڈیو کو پسندیدگی سے دیکھا جائے گا کمپنی اسے شارٹ لسٹ کرکے ایک الگ فولڈر میں ڈالتی رہے گی۔

اس کا دیگر ویڈیوز سے مقابلہ ہوگا، ان میں سے جن ویڈیوز کو زیادہ لوگ دیکھیں گے، ان کے صارین روزانہ 10 لاکھ ڈالرز تقسیم کر دیئے جائیں گے۔

تازہ ترین