• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اووسیز پاکستانیوں نےملین ڈالرز روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں بھجوائے، فیصل جاوہد


سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے اووسیز پاکستانیوں نے101 ملین ڈالر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں بھجوائے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے  روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے  کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں 44 ہزار اکاؤنٹس کھولے، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں بھی اووسیز پاکستانیوں نے 53 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی ہے۔

فیصل جاوید خان نے اوورسیز پاکستانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خدمت کرنے والے اووسیز پاکستانی عظیم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کا اووسیز پاکستانیوں کے ساتھ بہترین رسپانس رہا۔

تازہ ترین