آپ آف لائن ہیں
منگل12؍جمادی الثانی 1442ھ 26؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کملا ہیرس نے مداحوں کو کونسی ’ڈش‘ پکانا سِکھائی؟

امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ میں نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون کملا ہیرس نے سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کو اپنے اہلخانہ کی پسندیدہ ’ڈش‘ پکانا سِکھا دی ہے۔

امریکا کے نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی کملا ہیرس نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹوئٹ جاری کرتے ہوئے صارفین کو اُس ڈش کی ترکیب بتائی ہے جو اُن کے اہلخانہ کے پسندیدہ کھانوں میں سے ایک ہے۔

کملا ہیرس کی جانب سے جس ڈش کی ترکیب بتائی گئی ہے اُس کا نام ’کارن بریڈ ڈریسنگ‘ ہے۔ 

ٹوئٹر پر کملا ہیرس نے سب سے پہلے اس ڈش کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے مشکل اوقات کے دوران ہمیشہ کھانا پکانے کو ترجیح دی ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں آپ کو اُس ڈش کی ترکیب بتانے جارہی ہوں جو میرے اہلخانہ کی بےحد پسندیدہ ہے۔‘

امریکا کی نومنتخب نائب صدر نے کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ جب بھی آپ اپنی زندگی میں اس ڈش کو بنانے کے قابل ہوجائیں گے تو اس سے آپ کو اُتنی ہی گرم جوشی ملے گی جتنی مجھے ملتی ہے۔ـ‘

کملا ہیرس نے اس کے بعد اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ کے ذریعے سب سے پہلے اس ڈش کو پکانے کے لیے جو اجزاء درکار ہیں اُن کی فہرست بتائی۔

اس کے بعد کملا ہیرس نےخصوصی ڈش کی پوری ترکیب اپنے چاہنے والوں سے شیئر کی۔


































































کملا ہیرس کی اس ترکیب کو ٹوئٹر صارفین بے حد پسند کر رہے ہیں اور اب تک اُن کے ٹوئٹس پر ہزاروں لائکس آچکے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں کملا ہیرس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 13ملین یعنی 13 کروڑ فالوورز ہوئےہیں۔

کملا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون، سیاہ فام اور جنوبی ایشیاء سے تعلق رکھنے والی شخصیت ہیں جو نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔

امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ میں کملا ہیرس نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید