• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس کے انسٹاگرام پر 13ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔

امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ میں نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون کملا ہیرس کی تاریخی جیت کے بعد جہاں اُن کی کتابوں کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے تو وہیں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود کملا ہیرس کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اُنہیں 13 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

کملا ہیرس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر دوڑائی جائی تو اُنہوں نے اب تک تین ہزار سے زائد پوسٹس کی ہیں جو معنی خیز اور سیاسی معلومات سے متعلق ہیں۔

اگر ہم یہ بات کریں گے امریکا کی نو منتخب نائب صدر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کتنے لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے تو اُن کی کُل تعداد 112 ہے۔

دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود کملا ہیرس کے اکاؤنٹ کو اب تک 12ملین ٹوئٹر صارفین نے فالو کرلیا ہے جبکہ کملا ہیرس نے سات سو سے زائد لوگوں کو ٹوئٹر پر فالو کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس امریکا کی نائب صدر منتخب ہوگئیں۔

کملا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون، سیاہ فام اور جنوبی ایشیاء سے تعلق رکھنے والی شخصیت ہیں جو نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔ امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ میں کملا ہیرس نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔

تازہ ترین