• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹار فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کی تدفین مقامی وقت کے مطابق آج شام کیے جانے کا امکان ہے، انھیں اسی قبرستان میں دفن کیا جائے گا جہاں ان کے والدین مدفون ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق میراڈونا کی فیملی ان کی جلد تدفین چاہتی ہے۔

اسٹار فٹبالر میراڈونا کی تدفین ارجنٹائن کے بیونس آئرس کے نواحی علاقے میں بیلا وسٹا قبرستان میں کی جائے گی۔ میراڈونا کے والدین بھی اسی قبرستان میں مدفون ہیں۔

قبرستان ذرائع نے میراڈونا کی آج شام تدفین کی تیاریوں کی تصدیق کی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ تدفین میں جمعے کی صبح تک تاخیر ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میراڈونا 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

ارجنٹائن میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈیاگو میراڈونا کا انتقال حرکتِ قلب بند ہوجانے کے سبب ہوا جبکہ وہ اس دوران بیونس آئرس میں اپنے گھر میں ہی موجود تھے۔

تازہ ترین