• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موہن مکی فلم شعلے میں سامبھا کے کردار کو نکالنے کے خواہشمند تھے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) فلم ’شعلے‘ میں ’سامبھا ‘ کا کردار نبھانے والے موہن مکی اپنے کردار سے مطمئن نا ہونے کی وجہ سے اسے فلم سے نکالنے کے خواہشمند تھے۔ فلم کا ٹرائل شو دیکھنے کے بعد ان کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں، جسے وہاں موجود ہر شخص نے محسوس کیا، جب فلم کے ہدایتکار رمیش سپی نے ان سے رونے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے گلوگیر آواز میں بتایا کہ رمیش جی، فلم میں تو میرا کردار کچھ ہے ہی نہیں۔ میں تو جونئیر آرٹسٹ بن کر رہ گیا ہوں۔میک موہن نے غم زدہ لہجے میں کہاکہ میں تو آپ کی ’شعلے‘ میں ایکسٹرا لگ رہا ہوں۔ میری تو گزارش ہے کہ آپ میرا کردار ہی فلم سے کاٹ دیں۔ جس طرح میرے اور سین مووی سے نکالے گئے ہیں اسی طرح جو رہ گئے ہیں ان کا بھی صفایا کر دیں، کم از کم اس طرح میر کیرئیر تو متاثر نہیں ہو گا۔‘شعلے‘ میں گبر سنگھ کے وہ دست راست تھے، جنہیں مشکل وقت میں وہ کئی بار بچا چکے تھے۔ سٹار کاسٹ اور بڑے پروڈکشن کی اس فلم کو دیکھتے ہوئے میک موہن کو یقین تھا کہ یہ فلم اِن کے کیریئر کا رخ بدل کر رکھ دے گی۔

تازہ ترین