• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلفورڈ کے سکول میں حملے کا واقعہ ہیٹ کرائم قرار، تحقیقات جاری

لندن (پی اے) پولیس کا کہنا ہے کہ ٹیلفورڈ میں ایک سیکنڈری سکول کے طلبہ کی جانب سے حملے کو ہیٹ کرائم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ویسٹ مرسیا پولیس فورس کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کے بارے میں آگاہ ہے جس میں یک انتہائی تکلیف دہ واقعے میں ایک لڑکے پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنےوالے ایک طالب علم کو دیگر دو لڑکے زمین پر گرا رہے ہیں اور پھر اس کے سر پر متعدد بار ضربیں لگائی گئیں۔ چارلٹن سکول کا کہنا ہےکہ اس نے اس معاملے پر تیزی کے ساتھ مناسب ایکشن لیا ہے۔ سکول کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ 13 نومبر کو آئوٹ سائیڈ سکول گرائونڈز میں پیش آیا اور اس میں کئی طلبہ ملوث تھے۔ ہم نے اس واقعے پر تیزی کے ساتھ فوری اور مناسب ایکشن لیا جس میں حملہ کرنے والوں کیلئے ٹارگیٹڈ انٹروینشن اور پابندی شامل ہے۔ پولیس کی انویسٹی گیشن جاری ہےاور ہم اس میں مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ سکول نے کہا کہ طلبہ کے تشویش کے شکار والدین سے رابطہ کیا گیا اور ہم لوکل سکھ کمیونٹی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے کام کر رہے ہیں۔ ویسٹ مرسیا پولیس نے کہا کہ ہم اس واقعے کو ہیٹ کرائم کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور اس پر انتہائی سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔ اس واقعے کے محرکات کے حوالے سے ہماری انکوائریز جاری ہیں۔ ہم لوکل کمیونٹیز کو یقین دہانیاں کرنے کیلئے بھی کام کر رہے ہیں۔
تازہ ترین