• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشاد نامہ تجربہ اور علم کا ایک بہترین ذخیرہ ہے، چیف جسٹس گلزار احمد

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمدنے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ارشاد حسن خان کا ʼʼ ارشادنامہʼʼ انکی خود نوشت سوانح حیات تجربہ اورعلم کا ایک بہترین ذخیرہ ہے، اس پیشے سے وابستہ ہر شخص اس میں زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتا ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز جسٹس ارشاد حسن خان کی سوانح عمری ʼʼارشادنامہ‘‘  کی کتاب پیش کرنے کی سپریم کورٹ میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر جسٹس ارشاد حسن خان اور دیگر ججز بھی موجود تھے ،چیف جسٹس گلزار احمد نے کتاب پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ہی اس کتاب کا پیش لفظ بھی لکھا ہے،اس موقع پر جسٹس ریتائرڈ ارشاد حسن خان نے بھی مختصر خطاب کرتے ہوئے کتاب کاتعارف کروایا۔

تازہ ترین