• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں نہتے شہریوں کے قاتل 10 آسٹریلوی فوجی نوکری سے فارغ

کابل (جنگ نیوز) افغانستان میں غیرقانونی ہلاکتوں میں ملوث ہونے کے مستند ثبوت سامنے آنے کے بعد آسٹریلیا کی جانب سے اسپیشل فورسز کے تقریباً 10اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا ۔آسٹریلوی میڈیانے جمعرات کو ایک رپورٹ میں بتایا کہ آسٹریلیا کی جانب سے اپنے فوجی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔قبل ازیں گذشتہ ہفتے سامنے آنے والی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 19آسٹریلوی فوجیوں نے 39غیرمسلح افغان سویلینز اور قیدیوں کو قتل کیا تھا۔ رپورٹ میں مذکور 19فوجیوں میں سے کسی کی بھی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

تازہ ترین