• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز آج 5 روز کیلئے پیرول پر رہا ہونگے

لاہور(خصوصی نمائندہ)شہبازشریف اورحمزہ شہبازآج 5روزکیلئےپیرول پر رہاہونگے،رہائی دوپہر2بجے عمل میں لائی جائیگی،وزیراعلیٰ پنجاب نے انسانی ہمدردی کی بنیادپرمنظوری دی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر،اپوزیشن لیڈرشہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو آج جمعہ دوپہر دو بجے پیرول پر رہاکیاجائیگا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے شہباز شریف کو والدہ اور حمزہ شہباز کو دادی کی نماز جنازہ ، تدفین اور اظہار تعزیت کیلئے آنے والوں سے ملاقات کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پانچ روز کیلئے پیرول پر رہا کرنے کی منظوری دی ہے ۔

تازہ ترین