• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور کی منگنی سے قبل ہی جعلی ویڈیوز وائرل

کراچی(جنگ نیوز) بختاور بھٹو زرداری کی منگنی سے قبل ہی جعلی ویڈیوز کو وائرل کرکے انہیں بختاور بھٹو کی منگنی کی ویڈیوز قرار دیدیاگیا،

منگنی سے قبل ہی منگنی کی جھوٹی ویڈیوز وائرل کیے جانے پر بختاور بھٹو زرداری نے اظہار برہمی کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں واضح کیا کہ ان ویڈیوز کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں۔

سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی نے اپنی مختصر ویڈیو میں جعلی ویڈیوز پر افسردہ ہوتے ہوئے لکھا کہ اگر کسی بھی شخص کو پڑھنا نہیں آتا تو وہ کم از کم مذکورہ ویڈیو میں ان کی اور ان کے اہل خانہ کی غیر موجودگی پر تو غور کرے۔

بختاور بھٹو زرداری نے لکھا کہ ان کی منگنی کے کارڈ پر منگنی کی تقریب کی تاریخ واضح طور پر 27 نومبر لکھی ہوئی ہے،بعد ازاں یہ ویڈیوز ہٹادی گئیں۔

تازہ ترین