• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدنی سے زائد اثاثے، احد چیمہ کی والدہ اور اہلیہ سمیت اہلخانہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ

لاہور(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت لاہور نے آمدنی سے زائد اثاثہ کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی اہلیہ، والدہ سمیت خاندان کے دیگر ممبران کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے، عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تمام ملزموں کو گرفتار کرکے 30نومبر تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے عدم پیشی پر احد چیمہ کی اہلیہ صائمہ آحد، فیصل حسن، نازیہ، اشرف، احمد حسن سعدیہ منصور، نشاط افزا، احمد سعود چیمہ، سجاد چیمہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔ عدالت نے احد خان چیمہ سے استفسار کیا کہ والدہ، اہلیہ سمیت دیگر افراد کہاں ہیں۔احد چیمہ کا فیملی اراکین کی رہائش سے متعلق لاعلمی کا اظہار جس پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔

تازہ ترین