آپ آف لائن ہیں
ہفتہ9؍جمادی الثانی 1442ھ 23؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عشرت علی نئے اسپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، پی اے ایس گروپ کے 20؍ افسران آئندہ سال ریٹائر ہوجائینگے

اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس (پی اے ایس) کے افسر عشرت علی نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے خصوصی سیکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے مسعود اختر چوہدری کی جگہ پر یہ عہدہ سنبھالا ہے جو ریٹائر ہوگئے ہیں۔ عشرت علی نے کئی اہم عہدوں پر کام کیا ہے اور وہ ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس اینڈ امیگریشن بھی رہ چکے ہیں جہاں انہوں نے کئی اصلاحات متعارف کرائیں۔ وہ کمشنر فیصل آباد بھی رہ چکے ہیں۔ اسی دوران، پی اے ایس گروپ کے بیس افسران آئندہ سال ریٹائر ہونے والے ہیں جن میں گیارہ افسران بائیس گریڈ میں، آٹھ افسران اکیس گریڈ جبکہ ایک افسر بیس گریڈ کے حامل ہیں۔ شعیب صدیقی، نوید کامران بلوچ، عرفان علی، شائستہ سہیل، رضوان احمد، اکبر درانی، سجاد یوسفانی، جمیل ناصر، نسیم نواز اور دائود احمد بائیس گریڈ کے ہیں، یہ افسران علیحدہ تاریخوں پر ریٹائر ہونے والے ہیں۔ ایڈیشنل سیکریٹریز قیصر مجید، فضیل اصغر، علم الدین بھلو، عابد حسین، تشفین خان، ہارون خان، شیر افگن خان اور ریاض احمد اکیس گریڈ کے افسر ہیں جبکہ لئیق میمن بیس گریڈ کے افسر ہیں جو آئندہ سال ریٹائر ہونے والے ہیں۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا جا رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید