• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ڈالہ چلانے والاطالبعلم ذہنی مریض نکلا

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان میں طالبعلم کی جانب سے پولیس کا سرکاری ڈالہ چوری کے واقعے میں طالب علم فرحان ذہنی مریض نکلا جو کہ گیلانی لاء کالج وہاڑی کیمپس کا طالب علم ہے، ڈاکٹری سرٹیفکیٹ کے مطابق اسے چھ ماہ یا سال بعد پاگل پن کا دورہ پڑتا ہے تاہم پولیس نے فرحان کے خلاف دو مقدمات درج کرلئے۔ تھانہ بی زیڈ میں درج ہونے والے مقدمے میں سرکاری ڈرائیور کی نااہلی اور سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کرنے کی بجائے وقوعہ ہی تبدیل کر دیا گیا ہے،  مقدمے میں یاسر نا می طالبعلم پر ڈرائیور سے پرس ،اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر سامان چھیننے کا وقوعہ بھی بنا دیا گیا، اس واقعے کا دوسرا مقدمہ تھانہ شاہ شمس میں درج کیا گیا جس میں شہریوں کے زخمی ہونے کا ذکر ہے۔ 
تازہ ترین