• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیائے فٹبال کے عظیم ہیرو اور ارجنٹینا کے فٹ بال لیجنڈ میراڈونا کو بیونس آئرس کے بیلا وسٹا قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ارجنٹینا کے فٹ بال لیجنڈ میراڈونا کی تدفین میں خاندان کے افراد اور قریبی احباب نے شرکت کی جبکہ تدفین سے قبل ہیرو کی میت کو بیونس آئرس کی سڑکوں سے گزار کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

میراڈونا کے آخری دیدار کے لیے صدارتی محل میں مداحوں کا رش لگ گیا، ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنینڈز جب صدارتی محل پہنچے تو وہاں فٹبال لیجنڈ کے مداحوں کا تانتا بندھا ہوا تھا۔

بعد ازاں ارجنٹینا کے صدر نے فٹبال ہیرو کو الوداع کہا اور ان کے تابوت پر میراڈونا کے نام والی سرخ ٹی شرٹ رکھی جبکہ نیپل کے فٹبال کلب نیپولی نے میچ سے قبل کچھ دیر کی خاموشی بھی اختیار کی۔

خیال رہے کہ ارجنٹائن کے لیجنڈ اسٹار فٹبالر ڈیاگو میراڈونا حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے تھے۔

تازہ ترین