بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھارت بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ میچ میں اس وقت ٹیم کا حصہ ہیں اور سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔
گزشتہ روز اپنی ورچوئیل پریس کانفرن کے دوران ویرات کوہلی نے بتایا کہ ’وہ بھارت بمقابلہ آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز کے 4 میں صرف ایک ٹیسٹ میچ کھیلیں گے اور واپس اپنے گھر آ جائیں گے، انہوں نے کہا کہ اُن کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جَلد متوقع ہے اس لیے انہوں نے ان چھٹیوں سے متعلق پہلے ہی انڈین کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی کو آگاہ کر دیا تھا۔‘
ویرات کوہلی نے کہا کہ ’انہوں نے ’پیٹرنٹی لیو‘ ( بچے کی پیدائش پر والد کو مملنے والی چھٹیاں) سے متعلق کرکٹ بورڈ کو بتایا تھا کہ وہ اپنی ا ہلیہ کے پاس رہنا چاہتے ہیں، اُنہیں کے بیرون ملک جانے اور بھارت میں واپس آنے پر خود کو قرنطینہ بھی کرنا ہوگا، اس لیے انہوں کرکٹ بورڈ سے پہلے ہی چھٹیوں کی بات کی ہوئی ہے۔‘
انہوں نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ ’وہ ہمیشہ سے ہی چاہتے تھے کہ جب اُن ہاں ننھے مہمان کی پیدائش ہو تو وہ اُس وقت اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے پاس ہوں، انہوں نے کہا کہ یہ اُن کی اور انوشکا شرما کی زندگی کے بہت خاص اور اہم لمحات ہوں گے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے سلیکٹرز سے پہلے ہی چھٹیوں سے متعلق بات کر رکھی تھی۔‘
واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی 2017 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی تقریب اٹلی کے شہر میلان کے مہنگے ترین ریزورٹ میں منعقد ہوئی تھی۔