• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں انٹرنیشنل اسکواش لیگ کا انعقاد بڑی کامیابی ہے، جام کمال

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ میں انٹرنیشنل اسکواش لیگ کے انعقاد کو بلوچستان اور پاکستان کی بڑی کامیابی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی اسکواش لیگ کے لئے آمد اور اس میں شرکت حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے۔

یہ بات وزیراعلیٰ جام کمال نے بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ میں شرکت کرنے والے چار انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہی۔

ان کا کہناتھا کہ کوئٹہ میں بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ جاری ہے۔ اس میں قومی کھلاڑیوں سمیت عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔ اس لیگ کے انعقاد میں سدرن کمانڈ اور ایف سی بلوچستان کا تعاون حاصل ہے۔


وزیراعلیٰ  نے اسکواش لیگ میں شرکت کے لئے آنے والے تمام ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کا شکریہ بھی اداکیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 40 سال تک اسکواش کےعالمی میدان میں پاکستان کی حکمرانی رہی ہے۔

اس موقع پر چیئرمین بی آئی ایس ایل پرنس عمر احمد زئی نے کہا کہ اسکواش لیگ میں چار غیرملکی کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستان بھر سے 16مرد اور 16 خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی اسکواش لیگ میں شرکت سے ہمارے کھلاڑیوں میں اعتماد آئے گا۔

تازہ ترین