• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جام کمال نے گوادر میں سڑک کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے دورۂ گوادر کے دوران نگور- سنٹ سر تک 54 کلو میٹر سڑک کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ مواصلات و تعمیرات کےحکام نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو سڑک کے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

متعلقہ حکام نے جام کمال خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سڑک کےمنصوبے پر 797 ملین روپے کی لاگت آئے گی جبکہ نگور - سنٹ سر روڈ منصوبہ اکتوبر 2021ء تک مکمل ہوگا۔

دوسری جانب جام کمال خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نگور-سنٹ سر سڑک گوادر کے دیہی سرحدی علاقوں کے عوام کے لیے حکومت کا تحفہ ہے۔

تازہ ترین