آپ آف لائن ہیں
ہفتہ9؍جمادی الثانی 1442ھ 23؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ثمر ہارون بلور بھی کورونا وائرس میں مبتلا


اپوزیشن اتحاد میں شامل عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی خیبرپختونخوا کی ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ثمر ہارون بلور نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وبائی مرض کی علامات محسوس ہونے کے فوراً بعد ہی میں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا جبکہ آج ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔


اے این پی رہنما نے اپنے پیغام میں اپنی صحتیابی کے لیے پارٹی ورکرز، عہدیداروں اور عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

ثمر ہارون بلور اے این پی کی انتہائی متحرک رہنما ہیں، وہ پارٹی اور سیاسی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔

وہ اپوزیشن اتحاد کے پشاور جلسے کے حوالے سے کافی متحرک رہیں، اس موقع پر ان کی ایک تصویر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے ساتھ حالیہ دنوں میں انٹرنیٹ پر وائرل رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید