• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلوں پر تحفظات ہیں، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے وزیر اعظم کی زیر صدارت کراچی ٹرانسفر میشن پلان کے حوالے سے اجلاس میں کراچی کے حوالے سے ہونے والے فیصلوں اور اعلانات پرشدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ صرف اعلانات اور اجلاسوں سے کراچی کے مسائل حل نہیں ہوں گے،کراچی کے بنیادی مسائل پر حکمران جماعتوں کی بنائی گئی،صوبائی کمیٹی نے 90روز میں اعلانات اور اجلاس کے سواکچھ نہیں، جس سے وفاقی وصوبائی حکومتوں کی کراچی کے مسائل کے لیے فکر مندی کا اندازہ لگایا جاسکتاہے ،کراچی کی بدترین صورتحال کی ذمہ داری تمام حکمران جماعتوں پر عائد ہوتی ہے،بارشوں کے بعد 11سوارب کا پیکیج اور کرونا کے لیے 12سو ارب کا پیکیج عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف تھا،۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہاکہ گرین لائن منصوبہ وفاق کے تحت ہے جس کی براہ راست نگرانی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کررہے ہیں،یہ منصوبہ تاحال التواء کا شکار ہے۔

تازہ ترین