• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا کلب صادق کے انتقال پر علما و دیگر شخصیات کا اظہار تعزیت

کراچی (پ ر )معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی کے ماموں اور بین الاقوامی شہرت یافتہ خطیب اور ماہر تعلیم مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق کی وفات پر تعزیت کر نے کے لئے علماء کرام، قومی، مذہبی اور سیاسی شخصیات کا علامہ حسن ظفر نقوی سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے تعزیت کر نے والوں میں علامہ رضی جعفر نقوی، علامہ امین شہیدی ،مولانا حیات عباس نجفی، وقار مہدی، ماہر تعلیم احمد زئی، مسروراحمد زئی ،جسٹس ریٹا ئرڈ زوارحسین جعفری، شبر رضا، علامہ باقر زیدی، علامہ شبیر طاہری، یعقوب شہباز و دیگر شامل ہیں۔ ڈاکٹر سید کلب صادق کے ایصال ثواب کے لئے مجلس تر حیم اتوار کو بعد نماز مغربین اسلامک ریسرچ سینٹر میں منعقد کی جائے گی ۔

تازہ ترین