• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر کیلئے بھارتی پرستار کی جانب سے نیک تمناؤں کا خصوصی پیغام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ صبا قمر کی بھارتی دیوانی پرستار نے ان کےلئے نیک تمناؤں کا خصوصی پیغام بھیجا ہے۔بھارت سے بھیجے گئے پیغام کے آغاز میں بابا بھلے شاہ کے کلام کی شہرہ آفاق سطریں تحریر ہیں۔زہر ویکھ کے پیتا تے کی پیتا۔ عشق سوچ کے کیتا تے کی کیتا، دل دے کر دل لینے دی آس رکھی، پیار ایہوں جیا کیتا تے کی کیتا۔ویسے آپ کو چو دل سے چاہنے والے ہیں ان کی دعا لگے گی آپ کو نظر نہیں، یہ میرا آپ سے وعدہ ہے۔صبا قمر کی بھارت مداح دیوالیہ نے یہ بھی کہا کہ صبا آپ کا میرے دل میں ایک الگ مقام ہے، آپ میری دعاؤں میں ہمیشہ رہتی ہیں۔یاد رہے کہ صبا قمر نے بھارت میں عرفان خان کے ساتھ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں کام کیا تھا جسے بے پناہ پزیرائی ملی تھی۔

تازہ ترین