• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا کورونا کی دوسری لہر سے لوگوں کو آگاہ اور حکومتی ایس اوپیز اجاگر کرے، پیمرا کی ہدایت

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )پیمرا نے تمام میڈیا چینلز کو کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خطر ناک پھیلائو سے لوگوں کو آگاہ اور اس موذی وباسے بچائو کیلئے حکومت کی طرف سے جاری کردہ اقدامات اور ایس او پیز کو اجاگر کریں ۔ ایک بیان میں پیمرا نے کہا کہ کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران لوگوں کا شعور بلند کرنے کیلئے میڈیا نے بہت اہم اور قابل تعریف کردار ادا کیا،کورونا کی دوسری لہر کے اثرات سے بچائو کیلئے میڈیا سے خصوصی پیغامات نشر کئے جائیں اور میڈیا اس خطر ناک وبا سے متعلق ڈسپلن پیدا کرنے میں کردار ادا کرے تاکہ لوگ گھروں سے باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور سینیٹائزر لازمی استعمال کریں، باہمی میل جول میں فاصلہ قائم رکھیں۔

تازہ ترین