• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

89 فیصد صارفین کچھ نہ ہوتے ہوئے بھی موبائل میں لگے رہتے ہیں، تحقیق

کراچی (نیوزڈیسک )لندن سکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹکل سائنس (ایل ایس ای) کی ایک تحقیق کے مطابق ایسا نہیں ہے کہ سمارٹ فون کے استعمال کی لت کی وجہ ایپس پر موصول ہونے والے پیغامات کے نوٹیفیکیشن ہیں۔ایل ایس ای میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق 89فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ اپنے موبائل فونز کو اس وقت بھی استعمال کر رہے ہوتے ہیں جب اس پر کوئی پیغام یا نوٹیفکیشن نہ بھی ہوں جبکہ 11 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ کسی پیغام یا نوٹیفکیشن کے موصول ہونے پر اس کو استعمال کرتے ہیں۔اس تحقیق میں شامل جواب دہندہ افراد کا کہنا تھا کہ مخلتف ایپس میں گروپ چیٹس بھی ʼبے چینی یا پریشانی کی ایک وجہ ہے۔اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ صارفین اپنے موبائل فون کا سب سے کم استعمال اس وقت کرتے ہیں جب وہ دیگر افراد کے ساتھ ہوتے ہیں اور موبائل فون کا سب سے زیادہ استعمال پبلک ٹرانسپورٹ میں دوران سفر یا گھر میں ہوتا ہے۔

تازہ ترین