• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مین لائن۔ون ریلوے منصوبے میں توسیع اولین ترجیح، سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت مین لائن۔ ون ریلوے منصوبے میں توسیع اور اپ گریڈیشن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق اس منصوبے کو دونوں ممالک نے اسٹریٹجک لحاظ سے نہایت ہی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔ وزیر اعظم نے ایم ایل ون منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایم ایل ون اور نجی شعبے کی شراکت داری کو متحرک کرنے کے لئے پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن کے عمل کو خوش اسلوبی سے آگے بڑھائیں۔

تازہ ترین