اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں معیشت کے استحکام ،تجارت ،ٹیکس اصلاحات کیلئے 30کروڑ ڈالر(48ارب روپے) مالیت کے قرضے کی منظوری دیدی ہے،کنٹری ڈائریکٹرایشیائی بنک نے کہا کہ کورونا کے باوجود پاکستان کی معیشت میں استحکام رہا،پروگرام سےٹیکس اصلاحات آگے بڑھانے میں مددملے گی،، بینک پاکستان میں تجارتی مسابقت اوربرآمدات میں تنوع کے ذریعہ پاکستان میں میکرواکنامک استحکام کوفروغ دینے کیلئے 30 کروڑڈالر بطور پالیسی قرضہ دے گا، اس ضمن میں فریقین کے درمیان معاہدے پرجمعہ کو دستخط ہوگئے ۔پاکستان کی طرف سے سیکرٹری اقتصادی امورڈویژن نوراحمد اورایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹرژاو ہانگ ینگ نے معاہدے پردستخط کئے۔ وفاقی وزیراقتصادی امورمخدوم خسروبختیار اوردیگراعلیٰ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔