• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف اور صدر نون لیگ شہباز شریف کی والدہ محترمہ بیگم شمیم اختر کی نمازِ جنازہ میڈیکل سٹی گراؤنڈ میں نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کی نمازِ جنازہ مفتی راغب نعیمی نے پڑھائی۔

محترمہ بیگم شمیم اختر کی نمازِ جنازہ میں شہبازشریف، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ محترمہ بیگم شمیم اختر کو ان کے شوہر محمد شریف کی قبر کے پہلو میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔





واضح رہے کہ بیگم شمیم اختر کا 22 نومبر کو لندن میں انتقال ہوا تھا جبکہ اُن کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز لندن کے ریجنٹ پارک کی مسجد میں بھی ادا کی گئی تھی جس میں نواز شریف، حسین نواز، حسن نواز، اسحاق ڈار، اُن کے بیٹے علی ڈار اور قریبی عزیز شریک ہوئے تھے۔

مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے رسمِ قل کل اتوار کو ہو گی جس میں صرف شریف خاندان کے افراد ہی شرکت کریں گے۔

تازہ ترین