آپ آف لائن ہیں
اتوار13؍ ربیع الثانی1442ھ 29؍ نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ انتقال کرگئیں


مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف اور مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں۔

نواز شریف و شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال کی خبر کی تصدیق مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان کے ذریعے کی ہے۔





مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء تارڑ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ محترمہ وفات پا گئی ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کا انتقال لندن میں ہوا، ذرائع کے مطابق نواز شریف کی والدہ کی طبیعت گزشتہ ایک ماہ سے ہی خراب تھی لیکن گزشتہ چند روز سے ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب تھی۔

مرحومہ شمیم اختر کے بڑے صاحبزادے نواز شریف اپنے علاج کے لیے اس وقت لندن میں مقیم ہیں جبکہ ان کے چھوٹے صاحبزادے شہباز شریف اس وقت لاہور کی جیل میں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید