گوجر خان میں گلیانہ موڑ کے قریب ماں نے 3 بچیوں کو لےکر کنویں میں چھلانگ لگا دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کنویں میں گر کر تینوں بچیاں جاں بحق جبکہ والدہ زخمی ہوگئی، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سی پی او نے واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرنے کا حکم دے دیا۔
ایس ایچ او گوجر خان کا کہنا ہے کہ بچیوں کی والدہ کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے، بچیوں کی عمریں 5 سال ڈھائی سال اور 6 ماہ تھی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ میاں بیوی میں گھریلو جھگڑے کی وجہ سے پیش آیا۔