بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ (بی آئی ایس ایل) کے فائنل کے فاتح آمنہ فیاض اور طیب اسلم قرار پائے ہیں۔
ویمن کیٹگری میں فائنل آمنہ فیاض اور مین کیٹیگری میں یہ اعزاز طیب اسلم نے جیت لیا۔
کوئٹہ میں کھیلے گئے فائنلز میں ویمن کیٹیگری کا ڈو اینڈ ڈائی میچ آمنہ فیاض اور مدمقابل فائزہ ظفر کے درمیان کھیلا گیا۔
آمنہ فیاض نے یہ فائنل میچ صفر کے مقابلے میں 3 سیٹ کے ساتھ بہت ہی آسانی سے اپنے نام کرلیا۔
دوسری طرف مردوں کی نیشنل کیٹیگری کا فائنل طیب اسلم اور عاصم خان کے درمیان ہوا۔
پہلا سیٹ طیب اسلم نے 2-11 سے اپنے نام کیا تو دوسرے میں عاصم خان نے شاندار کھیل پیش کیا اور حریف پر 8-11 کی برتری حاصل کرلی لیکن تیسرے گیم میں طیب اسلم نے 3-11 سے میچ اپنے نام کرلیا۔
بی آئی ایس ایل کے فائنل میں آئی جی ایف سی میجر جنرل سید فیاض حسین شاہ مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔