• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی اہم شخصیات کو نشانہ بنانا جارحیت ہے، علامہ ناصر عباس

کراچی(اسٹاف رپوٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایران کے نامور جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کو اسرائیل اور امریکہ کی مذموم کاروائی قرار دیا ہے۔انہوں نے دہشتگرد صہیونی آلہ کاروں کی اس بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل جس آگ سے کھیل رہا ہے وہ بہت جلد اس کے اپنے دامن سے لپٹ جائے گی۔ایران کی اہم ترین شخصیت کو نشانہ بنایا جانا بدترین جارحیت اور ریاست کے داخلی معاملات میں مداخلت ہے۔اسرائیل،امریکہ اور خلیجی ریاستیں خطے کے امن کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔خود کو سپر پاور قرار دینے والی طاقتیں اندر سے کھوکھلی ہوتی جارہی ہیں۔امریکہ اقتصادی اعتبار سے تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے۔اسرائیل کی غاصب ریاست کا خاتمہ ایک اٹل حقیقت ہے جو بہت جلد پوری ہو کر رہے گی۔

تازہ ترین