آپ آف لائن ہیں
پیر4؍جمادی الثانی 1442ھ 18؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جوہی :سیکڑوں افراد کا مسائل اور تعلیمی ماحول کی بہتری کیلئے احتجا ج

جوہی (نامہ نگار ) جوہی میں سیکڑوں افراد کا تعلیمی مسائل سمیت شہر کے دیگر بنیادی مسائل حل کرانے کیلئے احتجاجی مظاھرہ، دھرنا، 2گھنٹے تک روڈ بلاک، شٹر بند ہڑتال، مختلف سیاسی سماجی علمی تنظيموں کی جانب سے بلاول پارک جوہی سے احتجاجی جلوس نکالا گیا جس کی قیادت امین لغاری، فیاض کچھی، منصور تھہیم، عبداللّٰہ کھوسو، عاشق سومرو، محمد خان پنھور کر رہے تھے مظاہرین نے ھاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا ر کھے تھے ۔ مظاہرین نےاسسٹنٹ کمشنر جوہی کے د فتر کے نزدیک دھرنا دیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےمقررین نے کہا کہ جوہی شہر میں گندگی کے ڈھیر ،گندے پانے کے تالاب، بجلی ،گیس کی لوڈشیڈنگ، پینے کے پانی کا سنگین بحران، امن امان کی خراب صورتحال کے علاوہ جوہی تعلقہ میں تعلیمی نظام اور تعلیمی ادارے مفلوج ہوگئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بوائز و گرلز ہائی اسکول کی عمارتیں خستہ حال ہیں جسکی وجہ سے کروڑوں طلبہ اور اساتذہ کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں انھوں نے مطالبہ کیا کہ طلبہ یونین کو بحال کیا جائے۔

سندھ بھر سے سے مزید