آپ آف لائن ہیں
اتوار10؍جمادی الثانی 1442ھ 24؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

آزادی کے بعد پہلی مرتبہ بھارتی معیشت کساد بازاری میں داخل

ممبئی(اے ایف پی )بھارت کی معیشت جولائی اور ستمبر کے دوران 7اعشاریہ 5فیصد سکڑنے سے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بڑی ترقی یافتہ اور ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہوگئی کیونکہ یہ آزادی کے بعد پہلی مرتبہ تکنیکی کساد بازاری میں داخل ہوئی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق سرکاری اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ معیشت کساد بازاری میں داخل ہوگئی ہے۔

اگرچہ گزشتہ سہ ماہی میں ریکارڈ 23اعشاریہ 9 فیصد سکڑنے کے مقابلے میں اعداد و شمار میں بہتری تھی تاہم یہ اس طرف اشارہ کرتے ہیں کہ ایشیا کی تیسری بڑی معیشت سخت مقابلہ کر رہی ہے۔

یہ طلب کو بحال کرنے اور روزگار پیدا کرنے کی کوششوں میں ہے جبکہ کورونا وائرس کا انفیکشن بڑھ رہا ہے۔

تاہم مسلسل 2 سہ ماہیوں میں معیشت کے سکڑنے کا مطلب ہے کہ ملک 1947 کے بعد سے پہلی مرتبہ ’تکنیکی کساد بزاری‘ میں داخل ہوگیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید