• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں کرپٹ لیگ کو اپنی حقیقت کا پتہ چل گیا، شہباز گل

اسلام آباد (خبرایجنسی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پشاور میں کرپٹ لیگ کو اپنی حقیقت کا پتہ چلا گیا، اپوزیشن اقتدار کے حصول کیلئے ہر حد تک جانے کیلئے تیار ہے، این آر او نہ ملنے کے باعث یہ ہنگامہ آر ائی پر اتر آئے ہیں۔معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لوٹ مار کی داستانوں کا سب کو پتا ہے، گیلانی صاحب نے دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار کی، عوام چوروں اور ڈاکوں کو دوبارہ موقع نہیں دیں گے، ملتان میں کورونا کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے، قانون توڑنے پر ان کے خلاف کارروائی ہوگی،شہباز گل کا کہنا تھاکہ عمران خان دن رات معیشت کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، نواز شریف وطن واپس آئیں اور کیسز کا سامنا کریں۔

تازہ ترین