کراچی (جنگ نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ وہ جمہوریت نہیں جس کیلئے بے نظیر بھٹو نے اپنی جان قربان کی تھی۔
اُنہوں نے بتایا کہ اگر میں وزیراعظم بنا تو بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار بڑھا دوں گا۔
اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
پروگرام کے میزبان سہیل وڑائچ کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ میری دُلہن کا تعلق پاکستان سے ہی ہوگا۔
اُنہوں نے کہا کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ سیاست میں جھوٹ نہ بولوں۔
آکسفورڈ یونیورسٹی میں میرے داخلے پر شہید بے نظیر بھٹو بے حد خوش ہوئی تھیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا تفصیلی انٹرویو اتوار کی شام 7 بجکر 5 منٹ پر دکھایا جائے گا۔