• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز، شہباز شریف کی والدہ جاتی امرا میں سپردخاک

لاہور(نمائندہ جنگ)نواز،شہبازشریف کی والدہ جاتی امرا میں سپردخاک، نمازجنازہ میں اہم شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی، نماز جنازہ علامہ راغب نعیمی نے پڑھائی،وزیراعظم آزادکشمیر، شاہد خاقان،رانامقبول بھی شریک۔مرحومہ اپنے شوہر میاں شریف کے پہلومیں سپردخاک،رسم قل آج ہوگی،صرف فیملی ،قریبی عزیزشریک ہونگے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اورمسلم لیگ (ن) کے صدر ،اپوزیشن لیڈرمیاں شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جاتی امراء رائے ونڈ میںان کے شوہر میاں محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کر دیاگیا ۔ نمازجنازہ میں شہباز شریف ، حمزہ شہباز ، صدر آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر ، شریف فیملی کے عزیز و اقارب ، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مرکزی و صوبائی رہنمائوں، ہزاروں افرادسمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی۔، مرحومہ کی رسم قل آج بروز اتوار جاتی امراء رائے ونڈ میں ادا کی جائے گی جس میں صرف شریف خاندان کے افراد اور قریبی عزیز و اقارب شریک ہوںگے ۔ تفصیلات کے مطابق مرحومہ کاآخری دیدار شریف خاندان کے افراد ، عزیز واقارب اورپارٹی کی خواتین رہنمائوںنے کیا ۔ منتظمین کی جانب سے جناز گاہ کو نشانات اور خاردار تاریں لگا کرتین حصوں میں تقسیم کیا گیا ۔ جامعہ نعیمیہ کے مہتم اعلیٰ علامہ راغب حسین نعیمی نے مرحومہ کی نماز جنازہ پڑھائی اور فاتحہ خوانی کرائی ۔ نماز جنازہ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز ، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر،سینیٹررانامقبول ،راجہ ظفر الحق ،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال، پرویز رشید ، راناثنااللہ ،انجینئر خرم دستگیر ، خواجہ سعدرفیق، اقبال ظفر جھگڑا، امیر مقام، سینیٹر رانا مقبول احمد،عطا اللہ تارڑ،پرویز ملک، اے این پی کے غلام احمد بلور، جاوید ہاشمی،جمال کاکڑ، میاںجاوید شفیع ، میاں طارق شفیع ،سردار ایاز صادق ،سابق گورنر سیندھ محمد زبیر ،خواجہ محمد آصف،ملک ندیم کامران ، علی پرویز ملک ،جنید صفدر،سردار اویس لغاری ،سہیل ضیاء بٹ،کرنل (ر) مبشر جاوید، خواجہ عمرا ن نذیر ، خواجہ سلمان رفیق،محمد مہدی،رانا اقبال، رانا مشہود، رانا ارشد، میاں جاوید لطیف ،برجیس طاہر، طلال چوہدری ،عامر خان،ملک ریاض، مہتاب عباسی ،مرتضیٰ جاوید عباسی ،سیف الملوک کھوکھر، حنیف عباسی ،رانا مبشر،ماجد ظہور، سینیٹر مصدق ملک،میاں مرغوب،بلال یاسین،صوبائی وزیر اسلم اقبال،سینیٹر پروفیسر ساجد میر، منشا اللہ بٹ ، مجتبیٰ شجاع الرحمان ،رائوشہاب الدین، طلحہ برکی ،ڈاکٹر اسد اشرف، اختر حسین ،مہر اشتیاق،میاں نوید انجم،افضل کھوکھر،عمر سہیل ضیا بٹ،وحید عالم ،قیصر امین بٹ ،حاجی حنیف ،حافظ نعمان،عرفان دولتانہ،عمران بٹ،رانا اختر محمود،شیخ اعجاز، مرزاجاوید،ماجد ظہور،میاں مرغوب ،میاں عمران جاوید،طاہر عابد،ملک اعجاز،پرویز راٹھور،طاہر مغل،غزالی سلیم بٹ،بائو اختر،بابر محمود،چوہدری شہباز ،ناصر بٹ، بائو اختر،نعیم خان،روحیل اصغر،ارمغان سبحانی ، میاں عبد الرئوف ،وارث کلو،ناصر بھولو،رائو شہاب،میاں نعیم،جاوید عباسی،اختر حسین،میاں زاہد،ملک خالد فاروق ،میاں یوسف،توصیف شاہ سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں،مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، کارکنوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو دوبارہ جاتی امراء لے جایا گیا جہاں پر مرحومہ کوشوہر میاںمحمدشریف کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ تدفین کے موقع پر شہباز شریف ، حمزہ شہباز سمیت شریف خاندان کے افراد اورقریبی عزیز وا قارب موجود تھے ۔تدفین کے عمل کے بعد ایک بارپھر مرحومہ اور شریف خاندان کے دیگر مرحومین کیلئے اجتماعی دعا کرائی گئی ۔نما ز جنازہ کی ادائیگی میں شرکت کے لئے آنے والی شخصیات نے شہباز اور حمزہ شہباز سے ملاقات کر کے محترمہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی ۔ علاوہ ازیں بیگم تہمینہ دولتانہ،شائستہ پرویز ملک، مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، سائرہ افضل تارڑ سمیت پارٹی کی دیگر خواتین رہنما جاتی امراء رائے ونڈ پہنچیں اور انہوںنے مریم نواز سے اظہار تعزیت کیا ۔پولیس کی جانب سے نماز جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت کے پیش نظر شریف میڈیکل سٹی اور جاتی امراء کے باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھےجبکہ ٹریفک کی روانی کو بر قرار رکھنے کیلئے ٹریفک وارڈنز بھی تعینات رہے۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی،جنازے کے شرکاء کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے 01ایس پی،03ڈی ایس پیز،08ایس ایچ اوز،61 اَپر سب آرڈینیٹس سمیت 500سے زائد افسران و جوانوں نے سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔ڈولفن سکواڈ،پی آر یو ٹیموں نے جاتی امراء،شریف کمپلیکس اور دیگر مقامات پر موثر پٹرولنگ یقینی بنائی۔ نمازجنازہ میں شرکت کیلئے آنے والے شرکاء کو پولیس کی طرف سے مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی گئی۔بعدازاںجامعہ اشرفیہ لاہور کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی کی قیادت میں جاتی عمرہ رائیونڈمیں میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی والدہ محترمہ کی وفات پرمریم نواز شریف سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا ۔اس موقع پر مسلم لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے وفد میں ناظم جامعہ اشرفیہ لاہور حافظ اسعد عبید،مولانا زبیرحسن، حافظ خالد حسن، مولانا اویس حسن، مولانا سعد بن اسعد اور حافظ محمد طلحہ شامل تھے۔

تازہ ترین