آپ آف لائن ہیں
اتوار10؍جمادی الثانی 1442ھ 24؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کورونا سے بڑی بیماری تبدیلی کے نام پر آئی ہے، طلال چوہدری


کراچی( ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کورونا سے بڑی بیماری تبدیلی کے نام پر آئی ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی قاسم گیلانی نے کہا کہ حکومت کے پاس ہمیں روکنے کا اخلاقی جوازنہیں،ملتان جلسہ ہر صورت ہوگا چاہے ہمارے کارکنان گرفتار ہوں یا پھر انتظامیہ ہم پرجبر کرے ۔ 

جیسے سے پہلے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے آگاہی مہم بھی چلا رہے ہیں ۔

علی گیلانی کو گرفتارکرکے حکومت نے بزدلی کا ثبوت دیا جبکہ اپوزیشن کے کئی کارکنان کو بھی حراست میں لیاگیا ہے۔

انتظامیہ کو یقین دلایاتھا کہ جلسے میں 50سال سے زیادہ عمر کے لوگ نہیں آئیں گے ۔

اگر ہمارے کارکنان کیخلاف کارروائیاں نہ رکیں تو ایس او پیز پر عمل در آمد کرانا مشکل ہوجائے گا ۔

30نومبر کے ملتان جلسے میں ایک لاکھ سے زائدلوگ شریک ہوں گے ۔

کورونا ضرور ہے لیکن حکومت کے پاس ہمیں روکنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔

اہم خبریں سے مزید