• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی افسران بیان ریکارڈ کیلئے 2 دسمبر کو طلب

نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی افسران بیان ریکارڈ کیلئے 2 دسمبر کو طلب 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت میں عدم حاضری پر سابق وزیراعظم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے حوالے سے ایف آئی اے کے افسران اعجاز احمد ، طارق مسعود اور وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر یورپ مبشر خان کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے بدھ 2 دسمبر کو طلب کر لیا ہے ،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔

تازہ ترین