• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہڑپہ میں قتل دوسری جماعت کی طالبہ سے زیادتی کا بھی انکشاف

چیچہ وطنی، لاہور( مانیٹرنگ سیل) ساہیوال کے تھانہ ہڑپہ کے علاقہ 7گیارہ ایل وہنی وال میں دو روز قبل اغوا کے بعد قتل کی جانیوالی 8سالہ دوسری جماعت کی طالبہ رخسانہ سے زیادتی بھی کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

4افراد کیخلاف مقدمہ درج، ایک نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

چیچہ وطنی سے نامہ نگار کے مطابق نوبہارکی 8 سالہ بیٹی رخسانہ دوپہر کے وقت قریبی کریانہ سٹور سے ٹوفیاں خریدنے گئی جسے ماموں کانجن کے مالا ولد اگرا اورکاکو نے دو ساتھیوں کے ہمراہ اغواءکیا اور نامعلوم مقام پر لیجا کر تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے بعدلاش بوری میں بند کر کے گھر کے باہر پھینک گئے تھے۔

جیو نیوز کے مطابق ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی رخسانہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا اور ابتدائی رپورٹ میں بچی سے زیادتی کے شواہد بھی ملے ہیں۔

ہڑپہ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی میڈیکل رپورٹ موصول نہیں ہوئی، مزید تحقیقات جاری ہیں اور مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کو تلاش کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین