• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال کا چوتھا اور آخری چاند گرہن آج اور کل درمیانی رات کو ہوگا

کراچی(این این آئی)رواں سال کا چوتھا اور آخری چاند گرہن 29 اور 30نومبر کی درمیانی رات کو ہوگا۔ڈائریکٹر اسپا جاوید اقبال کے مطابق 29 اور 30 نومبر کی درمیانی رات کو ہونے والا چاند گرہن جنوبی اور شمالی امریکا،آسٹریلیا اور ایشیا کے ممالک میں دیکھا جاسکے گا جبکہ چاند گرہن کراچی سمیت پاکستان میں کہیں نہیں دیکھا جائے گا۔ڈائریکٹر اسپا جاوید اقبال نے مزید کہا کہ پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز رات 12بجکر 32منٹ پر ہوگا،چاند گرہن شب 2 بجکر42 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا اور چاند گرہن کا اختتام رات 4 بجکر 53منٹ پر چاند سے گرہن ہٹے گا۔چاند گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے اور 21 منٹ ہوگا۔دوسری جانب سال 2020 کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 دسمبر کو ہوگا۔

تازہ ترین