لاہور ( جنرل رپورٹر )وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہورمیں ہفتہ کے روز اجلاس کی صدارت کی جس میں ماہانہ بنیادوں پر پسنجر اور فریٹ آمدن کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ کوچز میں نقص ، خراب کوچز کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ،اجلاس میں چئیرمین ریلوے بورڈ حبیب الرحمان گیلانی، سی ای او ریلوے نثار احمد میمن ،آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز سمیت متعلقہ افسران کی شرکت کی اور اپنے اپنے شعبہ سے متعلق بریفنگ دی ۔اجلاس میں ریلوے کے ٹھیکیداروں کی جانب سے پارسل اور پسنجر کرایوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعدوزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیا۔اجلاس میں چمن بارڈر پر ایف بی آر اور این ایل سی کی جانب سے درآمد و برآمد ( ٹرانزٹ ٹریڈ ) منیجمنٹ پراجیکٹ کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی ۔