آپ آف لائن ہیں
اتوار10؍جمادی الثانی 1442ھ 24؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

افغانستان: خودکش دھماکا، سیکیورٹی فورسز کے 26 اہلکار ہلاک،17 زخمی

افغانستان کے صوبے غزنی میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 26 اہلکار ہلاک  جبکہ 17 زخمی ہو گئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق خودکش بمبار کی جانب سے حملے میں آرمی بیس کو نشانہ بنایا گیا جبکہ خودکش حملے کا نشانہ بننے والے بیس پر آرمی کمانڈو بھی تعینات تھے۔

صوبائی گورنر کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خودکش حملہ غزنی شہر کے علاقے پولیس ڈسٹرکٹ 3 میں پبلک پروٹیکشن یونٹ کے قریب کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حملے کی ذمے داری تا حال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید