• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریونیو بڑھانے کیلئے 17بریک وین اور 5 لگیج وینز آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ، ترجمان ریلوے کی تصدیق

کراچی (اسد ابن حسن) ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد اور پاکستان ریلوے انتظامیہ نے باہمی مشاورت سے ادارے کی آمدنی بڑھانے کیلئے 17 ٹرینوں کی بریک وین اور 5لگیج وین کو آؤٹ سورس کرنے کا خوش آئند فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان پاکستان ریلوے نے تصدیق کردی ہے۔ چیف مارکیٹنگ منیجر کے مراسلے کے مطابق نے 17 بریک وینز جو ٹرین کے سب سے آخر کا ڈبہ ہوتا ہے جس میں گارڈ موجود ہوتا ہے اور اس میں جگہ خالی ہوتی ہے اور اس کے علاوہ 5 لگیج وینز کو آؤٹ سورس کرکے سالانہ کرایہ پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن ٹرین کے بریک وینز کو آؤٹ سورس کیا جارہا ہے اس میں تیزگام، کراچی ایکسپریس، ملت ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس، جعفر ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، خیبر میل، گرین لائن، علامہ اقبال، عوام ایکسپریس، بہاؤالدین ذکریا، پاک بزنس ایکسپریس، شاہ حسین ایکسپریس، سرسیّد ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس جبکہ جن پانچ لگیج وینز کو آؤٹ سورس کیا جائے گا ان میں خیبرمیل، علامہ اقبال ایکسپریس، بزنس ایکسپریس، ملت ایکسپریس اور سرسیّد ایکسپریس شامل ہیں۔ ترجمان ریلوے قرۃ العین کا کہنا تھا کہ آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ ریونیو بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے کیونکہ بریک وین میں کافی جگہ خالی ہوتی ہے اور کرایہ پر لینے والی پارٹیاں اس میں کارگو منتقل کرسکیں گی اور اس طرح یہ بریک وین سب کارگو وینز تصور کی جائیں گی۔

تازہ ترین