• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن انتشار پھیلانے سے باز آجائے، حکومت کا تختہ الٹنے کی صلاحیت نہیں، وزیر دفاع

نوشہرہ (نمائندہ جنگ) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن انتشار پھیلانے سے باز آجائے، حکومت کا تختہ الٹنے کی صلاحیت نہیں،، جلسے جلوسوں اور شور مچانے سے حکومتیں نہیں جاتیں،ملتان میں چند سو شرپسند لوگوں کو اکٹھا کرکے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا گیا ہے،خیبر پختونخوا کے عوام نے پی ڈی ایم کو مسترد کردیا ہے اور پنجاب کے عوام بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہیں ، جلسے جلوسوں اور شور مچانے سے حکومتیں نہیں جاتیں، نہ ہی ان میں حکومت کا تختہ الٹنے کی صلاحیت ہے، اس کیلئے اسمبلی کا پلیٹ فارم ہے ،ہم نے کورونا کے پیش نظر اپنے تمام جلسے جلوس ملتوی کیے ،اپوزیشن اپنے چور بچانے کے لیے جلسے جلوس کررہی ہے تاکہ وزیر اعظم عمران خان ان کے خلاف تمام جاری کیسزکو ختم کریں، جتنا چاہیں یہ شور مچائیں نہ حکومت کو ختم کرسکتے ہیں، نہ ہی احتساب کا عمل روکیں گے۔

تازہ ترین