• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوید ملک پی آئی اے شیئر ہولڈرز کے نمائندہ منتخب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے شیئر ہولڈرز نے نوید ملک کو اپنا نمائندہ منتخب کر لیا شیئر ہولڈرز کا غیر معمولی اجلاس عام کراچی ہیڈ آفس میں منعقد ہوا جس کی صدرات پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک نے کی اجلاس میں شیئر ہولڈرز نے آن لائن شرکت کیاجلاس کا بنیادی مقصد پی آئی اے بورڈ کے شیئرز ہولڈرز کے نمائندے کا انتخاب تھا شیئر ہولڈرز نے نوید ملک کو اپنا نمائندہ منتخب کیاان کے انتخاب کے بعد پی آئی اے کے بورڈ ممبران کی تعداد مکمل ہو گئی ہے جن میں 9 ممبران اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حکومت پاکستان کی جانب سے نامزد کئے گئے ہیں جبکہ ایک ممبر کا انتخاب شیئرز ہولڈرز نے کیا ہے سی ای او پی آئی اے نے نوید ملک کو بورڈ کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بورڈ ممبران اور کارکنان قومی ائر لائن کی بحالی اور تنظیم نو میں اپنا کردار قومی فریضے کی حیثیت سے ادا کریں گے انہوں نے 2019 اور2020 میں ائر لائن کی کار کردگی کے متعلق تفصیلی طور پر شیئر ہولڈرز کو آگاہ کیا شیئر ہولڈرز نے ائر مارشل ارشد ملک کی سربراہی میں پی آئی اے انتظامیہ کی کار کردگی پر اس مشکل وقت اور نامسائد حالات میں اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

تازہ ترین