اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سابق وزیر اعظم ظفراللہ جمالی کو عارضہ قلب کےسبب اے ایف آئی سی کریٹیکل کیئر یونٹ منتقل کر دیا گیا۔سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑنے پرراولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا تھاان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہےجس کی وجہ سے انہیں اے ایف آئی سی منتقل کر کے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ظفر اللہ جمالی پہلے سے ہی گردوں اور عارضہ قلب کا شکار ہیں۔