• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی سائنسدان کی ہلاکت پر دنیا کو اسرائیل کا شکر گزار ہونا چاہئے، اسرائیلی عہدیدار

کراچی (نیوز ڈیسک) اگرچہ اسرائیل نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک اسرائیلی عہدیدار نے نیو یارک ٹائمز کو بتایا ہے کہ ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل پر دنیا کو اسرائیل کا شکریہ ادا کرنا چاہئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ اسرائیلی عہدیدار گزشتہ کئی برسوں سے ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کی جاسوسی اور ریکی میں مصروف رہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کیخلاف ایران ہر ممکن اقدام کرے گا۔

دوسری جانب بروکنگز انسٹی ٹیوٹ کے محقق اور سابق سی آئی اے افسر بروس ریڈل نے امریکی اخبار کو بتایا ہے کہ اسرائیل دشمن کی سر زمین پر اہداف کے حصول میں غیر معمولی کامیابی اور صلاحیت دکھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کے پڑوسی ممالک جیسا کہ آذربائیجان کے ساتھ قریبی تعلقات کا فائدہ اٹھایا ہے اور وہ ان ممالک کو جاسوسی اور جاسوسوں کی بھرتی کیلئے بھی استعمال کر رہا ہے ۔

تازہ ترین