آپ آف لائن ہیں
پیر4؍جمادی الثانی 1442ھ 18؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نوجوان سمیت 3 قتل،  حادثات میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 4 شدید زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تین افرادجان کی بازی ہارگئے ۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کٹاریاں مارکیٹ میں فائرنگ کرکے 15سالہ لڑکے کوقتل کردیاگیا۔ ریسکیو 1122کے مطابق اتوارکی رات ساڑھے پانچ بجے کے قریب کٹاریاں مارکیٹ میں شیشوں والی مسجدکے سامنے موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پندرہ سال کاعدیل جاں بحق ہوگیا اسے سینے میں بائیں جانب دوگولیاں لگیں اورموقع پرہی دم توڑگیا ریسکیو عملے نے اس کی نعش ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردی ۔ایس ایچ اونیوٹاؤن انسپکٹر مرزا جاویدنے بتایاکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دوتین روزپہلے کچھ لڑکوں کاآپس میں جھگڑاہواتھا اوراتوارکواسی رنجش میں فائرنگ کاواقعہ پیش آیا انہوں نے بتایاکہ ملزم اورمقتول آپس میں کزن بتائے جاتے ہیں ۔پولیس تحقیقات کررہی ہے ۔تھانہ نصیرآبادکے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں 65سالہ قوال جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق پاکپتن سے محمدفیاض وغیرہ گولڑہ میں قوالی کافنکشن کرکے واپس جارہے تھے کہ اتوارکی صبح نصیرآبادکے علاقہ میں سڑک پرگاڑی کے سامنے اچانک آنے والی خاتون کوبچاتے ہوئے ان کی گاڑی الٹ گئی جس سے محمدفیاض جاں بحق ہوگیااورایک شخص کی بازوٹوٹ گئی ۔تھانہ صدرواہ کوخالد زمان نے بتایا کہ میں، میرا بڑا بھائی عید محمد اور والد پائندہ خان

جناح ہال سکول والی گلی محلہ آصف آباد واہ کینٹ موجود تھے اور آپس میں باتیں کررہے تھے کہ اتنے میں غم محمداور نور محمد مسلح پسٹل دونوں پیدل آگئے اور آتے ہی غم محمد نے سیدھا فائر بھائی عید محمدپر کیا جو اسے سر پر لگا جبکہ نور محمد نے سیدھا فائر مجھ پر کیا جو میں خوش قسمتی سے بچ گیا۔ ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے بھا گ گئے۔ ہم بھائی عید محمد کو لے کر ہسپتال آرہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےجاں بحق ہو گیا ہے وجہ عناد پرانی خاندانی دشمنی ہے۔

اسلام آباد سے مزید