پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اس حکومت کو گھر بھیجے گی۔
احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں قومی احتساب بیورو (نیب) اور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے جس طرح عمران نیازی کی فرمائش پر کیس بنائے وہ مذاق بن گیا ہے، عمران خان ادارے آپ کے ماتحت ہیں، مجھ پر کرپشن ثابت کر کے دکھائیں۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ میری وزارت سے 3200 ارب روپے ترقیاتی کاموں کے لیے جاری ہوئے، مجھ پر 32 روپے رشوت ثابت کردیں میں مجرم ہوں گا۔
انہوں نے مہنگائی اور کرپشن پر مزید پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آٹا اور چینی اسکینڈل میں 400 ارب روپے کی کرپشن سامنے آچکی ہے، کوئی نہیں بولتا۔
احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور وزیر ہوابازی کے بیان کی وجہ سے 100 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا، پوری ایوی ایشن انڈسٹری بیٹھ گئی، کوئی نوٹس نہیں لیتا۔